google-site-verification: google8a2eb6620807a508.html Home | Sheikh Abdul Basit. Islam Info, Fiqh, islamic Q&A
top of page

دروس مسجد نبوى

 

شیخ عبد الباسط

 ڈاکٹر عبدالباسط فہیم پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع قصور میں پیدا ھوئے، تعلیم

کا آغاز قران پاک کی تعلیم سے کیا   اور لاھور میں قران مجید صرف نو سال کی عمر میں مکمل کیا اس کے بعد مزید دینی تعلیم کے لئے پاکستان کے دار لخلافہ اسلام آباد میں اھل السنہ کے عظیم مرکز جامعہ سلفیہ میں داخلہ لیا اور یہاں آٹھ سالہ تعلیم امتیازی حثیت سے مکمل کی اور پھر اسی ادارہ میں تدریس کا آغاز کیا-
اسی دوران ان کا داخلہ جامعہ اسلامیہ جو کہ مدینہ یونیورسٹی کے نام سے معروف ھے میں ھو گیا، یہاں انہوں نے معھد الثانویہ سے ثانویہ مکمل کیا،پھر کلیہ الشریعہ سے بی اے آنرز گریجویشن امتیازی حثیت سے مکمل کیا اور ایم فل کے لئے تفسیر کے موضوع کو چنا اور امام ابن قیم کے تفسیری قواعد پہ اپنا مقالہ پیش کیا جو کہ اس سال سعودیہ میں غیر سعودی طلبہ میں پہلے نمبر پہ رھا-
پی ایچ ڈی کے لئے بھی فضیلة الشيخ نے تفسیر ھی کو چنا اور آج کل اپنے مقالے کو مکمل کر رھے ہیں-
اس کے ساتھ فضیلة الشیخ 2011 سے مسجد نبوی میں قبر رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے پہلی چتھریوں کے ساتھ بعد نماز عصر اردو زبان میں درس دے رھے ہیں-
اللہ شیخ سے مزید دین کا کام لے اور ان کے علم وعمل پہ برکت دے

bottom of page